فیفا ورلڈکپ فائنل ،ہاف ٹائم معمول سے زیادہ طویل کیوں ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل کے دوران ہاف ٹائم معمول سے زیادہ طویل ہونے کا امکان ہے ۔
وقفہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے کیونکہ اس دوران سپر باؤل طرز کا ایک شاندار میوزیکل شو پیش کیا جائے گا۔اس خصوصی شو کی مدت تقریباً 11 منٹ ہوگی جس میں میڈونا، شکیرا اور جنوبی کوریا کے پاپ گروپ بی ٹی ایس مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے ۔ذرائع کے مطابق فیفا کے زیر غور ایک آپشن یہ بھی ہے کہ پہلے روایتی 15 منٹ کا ہاف ٹائم رکھا جائے ، جس کے بعد میوزیکل شو منعقد کیا جائے تاہم قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو ہاف ٹائم میں زیادہ سے زیادہ 15 منٹ کا وقفہ دیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments