نئی رینکنگ جاری، ڈیرل مچل بدستور پہلے نمبر پر براجمان
دبئی (سپورٹس ڈیسک)) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔
ڈیرل مچل اور شبمن گل کے درمیان ریٹنگ کا فرق صرف 11 پوائنٹس رہ گیا ہے جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ساتویں اور سلمان آغا اٹھارہویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پربراجمان جبکہ پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پرموجود ہیں،جنوبی افریقا کیکیشو مہاراج ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر چلے گئے ۔ٹی ٹونٹی بیٹرزکی رینکنگ میں ایشان کشن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments