انٹرنیشنل قازق کریشی کوچنگ اینڈ ایتھلیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

 انٹرنیشنل قازق کریشی کوچنگ اینڈ  ایتھلیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قازقستان کے تعاون سے انٹرنیشنل قازق کریشی کوچنگ اینڈ ایتھلیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔

پروگرام کا افتتاح پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آرمی فٹنس اینڈ سپورٹس کرنل نبیل احمد رانا، پاکستان قازق کریشی فیڈریشن کے سیکرٹری میجر نوید افضل سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سات روزہ تربیتی پروگرام میں کھلاڑیوں کو قازقستان کے ماہر کوچز جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کریں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...