بھارت میں حسن علی پر تشدد کی افواہیں ،اہلیہ کی تردید

بھارت میں حسن علی پر تشدد کی افواہیں ،اہلیہ کی تردید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر حسن علی بولنگ پر بھارت میں تشدد کی افواہوں پر ان کی اہلیہ نے تردید کردی۔

بھارتی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر حالیہ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے ، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسن علی کو بھارت میں ٹرین میں جیب تراشی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ایک مختلف نوجوان ہے ، جس کی شکل حسن علی سے بامشکل ہی مشابہت رکھتی ہے ۔ حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا کو کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل اس کی تصدیق ضرور کرنی چاہیے ۔ بس دکھ صرف اس بات کا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کتنے معصوم ہیں جو کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین کر کے اسے آگے پھیلا دیتے ہیں۔بھارت گئے ہوئے 3 سال ہو گئے ، لگتا ہے لوگ ہمیں وہاں بہت یاد کر رہے ہیں، بس بلانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...