شان کی ٹیسٹ کیلئے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنیکی تجویز

شان کی ٹیسٹ کیلئے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنیکی تجویز

توجہ صرف سپن بولنگ پر مرکوز رہی تو کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، حفیظ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز دے دی۔ایک انٹرویومیں شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے تیسرے چوتھے دن بولر ہلکے پڑ جاتے ہیں، ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رن کررہے ہیں، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ بولنگ اچھی ہونی چاہیے ۔شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے معیاری فاسٹ بولر تیار کرنے کی تجویز دی۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اگر توجہ صرف سپن بولنگ پر مرکوز رہی تو پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، اس لیے تمام شعبوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پچیں تیار کی جانی چاہئیں، ریڈ بال کرکٹ کی بنیاد جتنی مضبوط ہوگی ، کرکٹ اتنی ہی بہتر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...