سکندر رضا زمبابوے کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کرکٹر
ہرارے (سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔
40 سالہ سکندر رضا نے بلاوایو میں کھیلے گئے میچ کے ساتھ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا 314واں میچ کھیلا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کپتان ہیملٹن مساکادزا کے 313 بین الاقوامی میچوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments