قائد اعظم ٹرافی،نیا نظام معیاری کرکٹ کیلئے اہم قدم:صبیح اظہر
قائد اعظم ٹرافی،نیا نظام معیاری کرکٹ کیلئے اہم قدم:صبیح اظہر فارمیٹ کے نفاذ سے قائد اعظم ٹرافی کا کوئی بھی میچ غیر اہم نہیں رہے گا،سابق کوچ
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سابق کوچ اور فرسٹ کلاس کرکٹر صبیح اظہر نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی میں گولڈ اور سلور گروپس کے ساتھ پروموشن اور ریلیگیشن کا نظام متعارف کرانا ملکی فرسٹ کلاس کرکٹ کو مزید مضبوط، معیاری اور مسابقتی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ صبیح اظہر نے کہا کہ اس فارمیٹ کے نفاذ سے قائد اعظم ٹرافی کا کوئی بھی میچ غیر اہم نہیں رہے گا۔ گولڈ گروپ کی ٹیمیں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے اور سلور گروپ کی ٹیمیں اعلیٰ گروپ میں جگہ بنانے کے لیے ہر میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی جس سے مقابلے مزید سخت، دلچسپ اور اعلی معیار کے ہوں گے ۔ صبیح اظہر نے کہا کہ مسلسل مسابقتی ماحول کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی، دبا ؤ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ سوچ کو فروغ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی ماحول مستقبل میں ایسے کرکٹرز تیار کرنے میں مددگار ثابت ہو گا جو بین الاقوامی سطح پر درپیش دبا کا کامیابی سے سامنا کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments