پاکستان ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگا

پاکستان ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ  ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ 7 سے 9 اگست تک کینیا کے شہر نیروبی میں ہوگی۔

چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم احمد سلمان، بلال اشعر، احزم صدیقی، محمد یادان، ابراہیم منصور، معاذ فریدی، مہد احمد، عفان علی، حمزہ بن حماد، محمد عثمان اور ابراہیم پر مشتمل ہوگی۔وسیم کھتری منیجر کی ذمہ داری ادا کرینگے، پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 5 اگست کو کینیا روانہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...