اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر پر 8 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی، امریکا کے کرکٹر نے آئی سی سی کوڈ کی 3 خلاف ورزیاں کیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بودوگم اخیلیش نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ 2025ء میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025ء سے ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments