گرینز کی یلغار ،بلیوز کو 192رنزکے مارجن سے مات
نیشنل چیمپئنز کپ میں گرینز کے 302رنز ،بلیوز کی ٹیم 110رنز پرڈھیر محمد سلیمان نے ایک چھکے اور 8چوکوں سے سجی 101رنز کی شاندارسنچری بنائی
ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل چیمپئنز کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان گرینز نے بلیوزکو 192رنز کے بڑے مارجن سے مات دے دی ۔پاکستان گرینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے ہوئے 6وکٹوں پر 302رنز بنائے ،جس میں فخر زمان کی جگہ سکواڈ کا حصہ بننے والے محمد سلیمان کی ایک چھکے اور 8چوکوں سے سجی 101رنز کی شاندارسنچری شامل تھی جبکہ سعد بیگ نے 3چھکوں اور 5چوکوں کیساتھ 77رنز کی اننگز تخلیق کی ،فرحان یوسف 51اورعمیر یوسف 33رنزبناکر نمایاں رہے ۔حسن علی نے 2 جبکہ سفیان مقیم، عرفات منہاس، احمد دانیال اور فائق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان بلیوز کی ٹیم 23.5اوورزمیں110رنزبناکر ڈھیر ہوگئی ۔عرفات منہاس 38رنز بناکر ٹا پ سکورررہے ،صاحبزادہ فرحان 19،محمد فائق 18،طیب طاہر14اور محمدسلمان 10رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا ۔فہیم اشرف نے 3شکارکئے جبکہ محمد حسنین اورسلمان مرزا نے2، 2وکٹیں حاصل کیں ، شاداب خان اور مہران ممتا ز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments