پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کا 12 ستمبر سے آغاز

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون  ٹورنامنٹ کا 12 ستمبر سے آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول فائنل کر کے ٹیموں کو بھجوا دیا گیا۔

ڈیپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ 12 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہر راؤنڈ میں 4 میچز کھیلے جائیں گے ، میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔ٹورنامنٹ میں کے آر ایل، سٹیٹ بینک، غنی گلاس، ایم آئی ٹی سلوشنز، سوئی ناردرن، پی ٹی وی، او جی ڈی سی ایل اور کنگز مین اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریزیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...