پاکستان ایران دوستانہ کبڈی سیریز کا آج سے اسلا م آباد میں آغاز

پاکستان ایران دوستانہ کبڈی سیریز کا آج سے اسلا م آباد میں آغاز

پاکستان ایران دوستانہ کبڈی سیریز کا آج سے اسلا م آباد میں آغاز مشترکہ تربیتی کیمپ اور دوستانہ کبڈی میچز کامقصد 20ویں ایشین گیمز کی تیاری

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ایران کی قومی کبڈی ٹیموں کا مشترکہ تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ،دوستانہ سیریز کے میچز آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہونگے ۔ مشترکہ تربیتی کیمپ اور دوستانہ میچز کا مقصد جاپان میں ہونیوالے 20ویں ایشین گیمز کی تیاری ہے ۔ دوستانہ کبڈی میچز آج سے 26 اگست تک روزانہ شام 7 بجے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اس مشترکہ ٹریننگ کیمپ اور سیریز سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، دوستی، خیرسگالی، باہمی اعتماد، مفاہمت اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...