این سی اے میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ آج سے شروع
این سی اے میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ آج سے شروع 12فاسٹ باؤلرزاور8سپنرز 28اگست تک کیمپ میں سکلزپرکام کرینگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ آج سے ہوگا۔کیمپ میں 12 فاسٹ باؤلرز اور آٹھ سپنرز کو مدعو کیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں فاسٹ باؤلرز 24 سے 28 اگست تک کیمپ کا حصہ ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 31 اگست سے چار ستمبر تک سپنرز کا کیمپ ہوگا۔کیمپ میں باؤلرز قومی وائٹ بال کوچز اور این سی اے کوچز کی نگرانی میں اپنی سکلز پر کام کریں گے ۔فاسٹ باؤلرز میں رضا اللہ، محمد سلمان، قیوم خان، عبدالسبحان، ابوذر، عمران جونیئر، عمران رندھاوا ،سلمان مرزا، احمد دانیال، عاکف جاوید، محمد حسنین اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سپنرز میں مہران ممتاز، مبشر خان، سعد مسعود، فیصل اکرم، عرفات منہاس، ابرار احمد، دانش عزیز اور محمد نواز کو مدعو کیا گیا ہے ۔کیمپ میں تمام باؤلرز کی تکنیک کا جائزہ لینے کے علاوہ آنے والے ڈومیسٹک سیزن کی تیاری بھی کروائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments