ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی تحلیل ،کھیلوں کی تباہی کانیادورشروع

ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی تحلیل ،کھیلوں کی تباہی کانیادورشروع

ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی تحلیل ،کھیلوں کی تباہی کانیادورشروع وزیراعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی ،مردوخواتین کھلاڑیوں میں شدید بے چینی

اسلام آباد(زاہداعوان/سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات اور ویژن کے برعکس ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بتدریج تحلیل سے پاکستان میں کھیلوں کی تباہی کا نیا دور شروع ہوگیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے نے جہاں قومی کھیل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا اور متعدد باصلاحیت کرکٹرز روزگار سے محروم ہو کر بیرونِ ملک منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔پاکستان واپڈا کی جانب سے بیس بال، سافٹ بال اور نیٹ بال کی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جانا اس تلخ حقیقت کا ثبوت ہے جبکہ واپڈا اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک مقابلوں سے بھی دستبرداری کا اعلان کر چکا ہے ۔ کے آر ایل کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم کے خاتمے اور ایک اور اہم قومی ادارے کی طرف سے نیٹ بال، ہینڈ بال، ہاکی، کبڈی اور باسکٹ بال ٹیموں کو رول بیک کرنے کے فیصلے نے ملک میں کھیلوں کے مستقبل پر گہرے سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا تھا تاکہ کھلاڑیوں کو معاشی تحفظ مل سکے مگر انتظامی اداروں کی جانب سے اس ویژن کی کھلم کھلا ورزی اور ٹیموں کی مسلسل بندش کے باعث مرد و خواتین کھلاڑیوں میں شدید بے چینی، مایوسی اور بیروزگاری کا خوف پھیل رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...