نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ آج سے شروع ہو گا

نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ  کا مین راؤنڈ آج سے شروع ہو گا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)مین ہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ آج سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آبا د میں شروع ہو گا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے منیجر ڈیویلپمنٹ خلیل چغتائی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے جاری ختم ہوگئے اور مین راؤنڈ آج سے شروع ہو گا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف گیارہ کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ چیمپئن شپ کے لئے 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...