سڈنی میراتھن ،ایڈیسو گوبینا مردوں،پیریز خواتین میں فاتح
سڈنی میراتھن ،ایڈیسو گوبینا مردوں،پیریز خواتین میں فاتح دوڑ میں 30پاکستانیوں کی شرکت ،دانش الٰہی نے سب سے پہلے دوڑ ختم کی
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)ایتھوپیا کے ایڈیسو گوبینا اور کینیا کی اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والی پیریز جیپچیرچ نے 2026 سڈنی میراتھن میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس تاریخی دوڑ میں ریکارڈ 40 ہزار رنرز نے حصہ لیا۔ ایتھوپیا کے ایڈیسو گوبینانے مردوں کی ریس 2 گھنٹے 4 منٹ اور 42 سیکنڈز کے وقت میں مکمل کر کے نیا کورس ریکارڈ قائم کیا ۔ ایتھوپیا کے چمدیسا ڈیبیلے گودیتا 2 گھنٹے 4 منٹ اور 46 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ لیسوتھو کے ٹیبیلو راما کونگوانا 2گھنٹے 4منٹ اور 57سیکنڈز کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔خواتین کے مقابلے میں پیریز جیپچیرچ نے مطلوبہ ہدف 2 گھنٹے 18 منٹ اور 31 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کی ہم وطن ائرین چیپٹائی 2گھنٹے 22منٹ اور 11سیکنڈز کے وقت کے ساتھ دوسرے اور ایتھوپیا کی شورے ڈیمیس وارے 2گھنٹے 22منٹ اور 33سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔دوڑ میں 30 پاکستان اور پاکستانی نژاد رنرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی رنرز میں سب سے نمایاں کارکردگی دانش الٰہی کی رہی جنہوں نے 3 گھنٹے 29 منٹ اور 7 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کرکے پاکستانی رنرز میں سب سے تیز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments