موسس اٹاما کو مات ،فلپ ہرگووچ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بن گئے
لندن (سپورٹس ڈیسک)کروشیا کے تجربہ کار باکسر فلپ ہرگووچ نے ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں حریف برطانوی ہیوی ویٹ باکسر موسس اٹاما کو شکست دے دی۔
21 سالہ موسس اٹاؤما کی اپنے کیریئر کی یہ پہلی شکست تھی ، جب کروشیا کے تجربہ کار فلپ ہرگووچ نے انہیں 9ویں رائونڈ میں شکست دے کر آئی بی ایف ہیوی ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔لندن کے او ٹو ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں موسس اٹاما نے ابتدائی راؤنڈز میں تیز رفتار اور پراعتماد باکسنگ کا مظاہرہ کیا،فائٹ کے بعد موسس اٹاما کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments