قومی انڈر20بوائز اور گرلز ہاکی ٹیموں کی چین روانگی

قومی انڈر20بوائز اور گرلز ہاکی ٹیموں کی چین روانگی

قومی انڈر20بوائز اور گرلز ہاکی ٹیموں کی چین روانگی پی ایچ ایف کھلاڑیوں کوبہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان کی جونیئر انڈر 20 بوائز اور گرلز ہاکی ٹیمیں جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو رہی ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع، جدید وسائل، معیاری تربیت، بین الاقوامی ایکسپوژر اور سازگار کھیل کا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ یہ باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرسکیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خواتین ہاکی کی ترقی اور فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...