4قومی سابق ویمنز کرکٹرز کا بطور میچ آفیشل نیاکیریئرشروع

4قومی سابق ویمنز کرکٹرز کا بطور میچ آفیشل نیاکیریئرشروع

4قومی سابق ویمنز کرکٹرز کا بطور میچ آفیشل نیاکیریئرشروع کائنات امتیاز ،ایمن انور،حنا اعظم اور فاخرہ کاظمی قومی ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان میں ویمن کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی ہے اور خواتین میچ آفیشلز کی نئی تاریخ بھی رقم ہونے لگی ہے ۔ کراچی میں جاری نیشنل انڈر 19ویمن ٹورنامنٹ میں 5خواتین میچ ریفریز فرائض انجام دے رہی ہیں، خاص بات یہ ہے کہ ان میں 4 سابق قومی کرکٹرز بھی شامل ہیں جنہوں نے میچ ریفری کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے ۔ پاکستان کی پہلی خاتون میچ ریفری ثمن ذوالفقار کے ساتھ کائنات امتیاز، ایمن انور، حنا اعظم اور فاخرہ کاظمی بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔چاروں سابق قومی کرکٹرز ہیں جو کھیل کے میدان کے بعد اب میچ آفیشل کے طور پر نئی اننگز شروع کر رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...