قومی ہاکی چیمپئن شپس ،کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کا شیڈول آگیا

قومی ہاکی چیمپئن شپس ،کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کا شیڈول آگیا

صوبوں اورعلاقوں کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹس 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی چیمپئن شپس اور صوبائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا جبکہ تمام صوبوں اور علاقوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس 31 دسمبر تک ہر صورت مکمل کریں۔کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں جنوری سے شروع ہونے والی قومی چیمپئن شپس میں شرکت کریں گی۔انڈر 15 سکول چیمپئن شپ کیلئے ہر صوبے سے 4 جبکہ علاقائی حکومتوں سے 2 ٹیمیں، انڈر 18 چیمپئن شپ کیلئے ہر صوبے سے 2 جبکہ علاقائی حکومتوں سے 1 ٹیم،خواتین کی قومی چیمپئن شپ کیلئے ہر صوبے سے 2 جبکہ علاقائی حکومتوں سے 1 ٹیم، قومی مردانہ چیمپئن شپ کیلئے منتخب صوبائی اور محکمہ جاتی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پی ایچ ایف نے انعامی رقم انڈر 15 کیلئے 30 لاکھ روپے ، انڈر 18 کیلئے 40 لاکھ روپے ،سینئر قومی چیمپئن شپ کیلئے 70 لاکھ روپے رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...