سری لنکا سے ویمنز چیمپئنز ٹرافی2027 کی میزبانی واپس لئے جانے کا امکان
کولمبو (سپورٹس ڈیسک) خواتین کی پہلی چیمپئنز ٹرافی فروری 2027 میں سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم اب یہ ایونٹ سری لنکا سے منتقل کئے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ اسی مدت کے دوران کسی دوسرے مقام پر کھیلا جائے گا اور بھارت کو متبادل میزبان کے طور پر مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے ۔نئے میزبان کا حتمی اعلان اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔سری لنکا سے میزبانی واپس لینے کی بنیادی وجہ کرکٹ بورڈ کے معاملات میں حکومتی مداخلت بتائی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments