کروکمب کی مسلسل دو میچز میں ہیٹرک، وسیم اکرم کے ہم پلہ ہوگئے

کروکمب کی مسلسل دو میچز میں  ہیٹرک، وسیم اکرم کے ہم پلہ ہوگئے

لندن (سپورٹس ڈیسک )سسیکس کاؤنٹی کے فاسٹ باؤلر ہنری کروکومب نے مسلسل 2میچز میں ہیٹر ک کرکے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی۔

اگست کے آخری ہفتے میں سمرسیٹ کے خلاف میچ میں کروکومب نے کریگ اوورٹن ، مائیکل پریٹوریس اور جیک لیچ کو پویلین بھیج کر ہیٹرک مکمل کی۔3 ستمبر کو ایسیکس کے خلاف میچ کے دوسرے روزانہوں نے سائمن ہارمر ، زمان اختر اور شین سنٹر کو شکار کرکے کارنامہ انجام دیا ۔کروکومب فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل دو میچز میں ہیٹرک کرنے والے ساتویں بائولر بن گئے ہیں۔ان سے قبل 1868 میں جورج فریمن، 1963 میں جوگندر راؤ، 1979 میں مائیک پروکٹر، 1996 میں ڈین ہیڈلی، 1999 میں وسیم اکرم اور 2024 میں دیپک دھاپولا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...