فٹبال کوچز کیلئے انجریز سے بچاؤ پر مفت آن لائن ورکشاپ کا اہتمام
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کوچز کیلئے انجریز سے بچاؤ پرمفت آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے ۔
پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے کوچز 9 ستمبر، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے کوچز 10 ستمبر جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے کوچز 11 ستمبر کو ورکشاپ میں شرکت کریں گے ۔ ہر سیشن صبح ساڑھے 10سے ساڑھے 11بجے تک ہوگا۔ ورکشاپ کی قیادت قومی فٹبال ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر عدنان محمد کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments