بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لیگ میں شامل ٹیم میلبورن رینیگیڈز کی نجی ملکیت کیلئے بولیاں طلب کرلیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کمیونٹی، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے فیصلہ کیا ہے تاہم اس نجی سرمایہ کاری سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت متاثر نہیں ہو گی۔بورڈ نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ کے اہم معاملات پر کرکٹ آسٹریلیا کا کنٹرول برقرار رہے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بین الاقوامی شیڈول، کھلاڑیوں کی دستیابی، بگ بیش کی سیلری کیپ اور برانڈنگ کے معاملات پر بھی کرکٹ آسٹریلیا کے مکمل اختیار میں رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments