ایشین گیمز کے لئے 165 ارکان کو این او سی جاری
ایشین گیمز کے لئے 165 ارکان کو این او سی جاری پاکستان سپورٹس بورڈ نے صرف الحاق شدہ فیڈریشنز کو ااین اوسی جاری کئے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز کے لئے 165 ارکان کو این او سی جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق کبڈی ٹیم 14 ستمبر کو اسلام آباد سے ایچی ناگویا روانہ ہوگی اور ہاکی ٹیم بھی اسی روز جنوبی کوریا سے ایچی ناگویا پہنچے گی،ویمنز کرکٹ ٹیم کی بھی 14 ستمبر کو ہی دبئی سے روانگی طے ہے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 234 رکنی دستے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ حکام کی جانب سے صرف ان فیڈریشنز کو این او سی جاری کیا گیا ہے جن کا پی ایس بی سے الحاق ہے اور جن ایتھلیٹس کو پی ایس بی مالی مدد فراہم کر رہا ہے تاحال ان ایتھلیٹس کو این او سی نہیں ملا جن کی فیڈریشنز کا ابھی تک پی ایس بی سے الحاق نہیں اور جو اپنی مدد آپ کے تحت گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments