ایف سی پورٹو پاکستان میں ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کریگا ٍ

ایف سی پورٹو پاکستان میں ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کریگا ٍ

ایف سی پورٹو پاکستان میں ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کریگا پرتگال کے کلب کا سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کیساتھ شراکت کا معاہدہ ہوگیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پرتگال کے ایف سی پورٹو کا سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ ہوگیا، پاکستان میں ایف سی پورٹو کی پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کی جائے گی۔شراکت داری کے تحت پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو جدید اور جامع تربیت دی جائے گی، ایف سی پورٹو پاکستانی کھلاڑیوں، کوچز اور منیجرز کی تربیت میں معاونت کرے گا۔اکیڈمی میں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کے فٹبال طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔شراکت داری کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو عالمی کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ایف سی پورٹو کی ڈریگن فورس اکیڈمیز میکسیکو، برازیل، کولمبیا، ترکیہ، موزمبیق، بھارت سمیت پہلے ہی 10 ممالک میں قائم ہیں۔واضح رہے کہ پرتگال میں پاکستانی سفارتخانے کی معاونت سے ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی میں شراکت داری کا معاہدہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...