وہیل چیئرٹی 20ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیوپرمنتقل
وہیل چیئرٹی 20ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیوپرمنتقل فیصلہ انٹرنیشنل اور پاکستان کونسل کے مشترکہ اجلاس میں رضامندی سے ہوا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)تیسرا ٹی ٹونٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل کردیا گیا ۔ایونٹ کی میزبانی سے متعلق فیصلہ انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ اور پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے مشترکہ اجلاس میں باہمی رضامندی سے کیا گیا۔پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کو واپس کردئیے ہیں۔ حکام کے مطابق ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ لاجسٹک مسائل اور خطے کی تمام ٹاپ ٹیموں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔بعض ٹیموں کو پاکستان کے سفر میں درپیش پابندیوں کے باعث بھی ٹورنامنٹ کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تیسرا ٹی ٹونٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ 29 ستمبر سے کراچی اور حیدرآباد میں شیڈول تھا، یہ ایونٹ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ملتوی ہوچکا ہے ۔آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کے نئے وینیو، نئی تاریخوں اور ایونٹ میں شرکت کرنے والی چھ ٹیموں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments