ویمنز انڈر 19ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی خواتین انڈر 19 ٹیمیں تین ملکی سیریز میں حصہ لیں گی، جو 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائیگی،اس کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیاہے ۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی جبکہ عبدالمقیت، ذوالفقار جان، عمران جاوید اور طارق رشید بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہونگے ۔ ثانیہ اشرف، عافیہ امین اور نازیہ نذیر بھی مختلف میچز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔بلال خلجی 2 سے 8 اکتوبر تک پانچ میچز میں جبکہ افتخار احمد آخری چار لیگ میچز اورفائنل میں میچ ریفری ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments