پنجاب کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کا شیڈول جاری
صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے 23سے 27نومبر تک کرائے جائیں گے سکولوں میں ہفتے میں کم از کم ایک دن کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے کی ہدایت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا جبکہ سرکاری سکولوں میں کم از کم ہفتے میں ایک دن کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔شیڈول کے مطابق سکول و مرکز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے 12 سے 23 اکتوبر تک ہوں گے ۔تحصیل سطح کے کھیلوں کے مقابلے 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک ہوں گے ، ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 10 سے 20 نومبر تک کرائے جائیں گے جبکہ صوبائی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 23 سے 27 نومبر تک ہوں گے ۔سپورٹس گالا میں ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے شامل ہوں گے ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، فٹبال اور شطرنج کے مقابلے بھی ہوں گے ، سرکاری سکولوں میں تیراکی کے مقابلے بھی سپورٹس سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments