صدر پی ایچ ایف کی ایس سی او کے نمائندوں سے ملاقات
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی نے اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اور نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر پی ایچ ایف نے معزز مندوبین کو پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے جاری کوششوں، اب تک کی پیشرفت، فیڈریشن کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات اور قومی کھیل کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔محی الدین وانی نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں ایس سی او ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے تجویز پیش کی، جس کا مقصد ایس سی او کے تمام رکن ممالک کی ہاکی ٹیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اور نمائندوں نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے دلچسپی کا اظہار کیا اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments