دورہ پاکستان ،16رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان، ہیری بروک کپتان مقرر
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے پاکستان کے دورے کیلئے 16 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا، ہیری بروک اس دورے کے دوران انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
انگلینڈ کے سکواڈ میں تجربہ کار جو روٹ، ٹام بینٹن، جیمز کولز، گس ایٹکنسن، سونی بیکر، جارڈن کوکس، میسن کرین اور ہینری کوروکومبے بھی شامل ہیں۔ سیم کرن، لیام ڈاؤسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جوش ٹونگ بھی انگلینڈ سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments