پاکستان سری لنکا ٹی 20سیریز ،ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔
سیریز کے ٹکٹ آج سہ پہر 3 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے جس کی کم از کم 200 روپے مقرر کی گئی ہے ، فزیکل ٹکٹ 5 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے ۔پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے جنرل ٹکٹ 300 روپے سے شروع ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی کے جنرل ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ،وی آئی پی ٹکٹ 1000اور800روپے میں ملے گا۔سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ 10 اکتوبر سے آن لائن دستیاب ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments