محسن گیلانی ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کی مارکیٹنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

محسن گیلانی ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن  کی مارکیٹنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف)کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

سید محسن گیلانی کو 2026 سے 2030 کی مدت کیلئے ساف کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی بطور رکن شامل کرلیا گیا ہے ۔ یہ فیصلے ساف ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں کئے گئے ۔ پی ایف ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر کو ساف کی کمپیٹیشنز کمیٹی کا رکن بنادیاگیاجبکہ ویمنز فٹبال ڈائریکٹر میژگان اورکزئی کو ویمنز ایڈہاک کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...