میکسیکو کے فٹبالر نے امریکی حریف پر تھپڑ برسا دئیے

میکسیکو کے فٹبالر نے امریکی حریف پر تھپڑ برسا دئیے

میکسیکو (سپورٹس ڈیسک)میکسیکو کے اسٹار میٹیو شاویز کو میچ کے دوران اپنے امریکی حریف کے چہرے پر دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ دے کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

شاویز نے 67 ویں منٹ میں سباستین برہالٹر کو دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارا، جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا۔اس کے بعد میکسیکو کو اپنے شمالی امریکی حریف کے ہاتھوں 3-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شاویز کا یہ عجیب واقعہ شاید بڑھتے ہوئے غصے کا نتیجہ تھا کیونکہ امریکی ٹیم میکسیکو پر مکمل طور پر حاوی تھی۔یہ جھگڑا جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور فٹبال مداح دونوں ہاتھوں سے مارے گئے اس انوکھے تھپڑ پر خوب ہنسے ۔ایک مداح نے لکھا کہ یہ دیکھ کر میری ہنسی نہیں رک رہی، آخر وہ سوچ کیا رہا تھا؟دوسرے نے کہا کہ ہنس ہنس کر میری آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...