چائنا اوپن ٹینس، زویروف اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں داخل

چائنا اوپن ٹینس، زویروف اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں داخل

چائنا اوپن ٹینس، زویروف اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں داخل ویمنز سنگلز مقابلوں میں آریانا سبالینکا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار،24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نووک جوکووچ اپنی فتوحات کو برقرارر کھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،الیگزینڈر زویروف نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے کھلاڑی شانگ جونچینگ کو 0-2سیٹس سے شکست دی،جوکووچ نے چین کے بو ینچاکیٹ کو 1-2سے ہرا یا، بیلاروس کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو آریانا سبالینکا چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں غیر متوقع شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور عالمی نمبر 34 نیکولا بارٹونکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے نہ صرف اپ سیٹ شکست دی بلکہ ایونٹ سے بھی باہر کر دیا ،یوں 2015 کے بعد پہلی مرتبہ چائنااوپن میں ٹاپ اور سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی آخری 16 میں جگہ نہ بنا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...