ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش شامل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش شامل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش شامل اے ایچ ایف کی دعوت پر بنگلہ دیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی

چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک )ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارت میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا تھا جس پر اے ایچ ایف کی دعوت پر بنگلہ دیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے ،منتظمین نے بنگلہ دیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو متبادل رکھا ہوا تھا۔بھارت ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپ ڈیٹ ڈراز کا اعلان آج متوقع ہے ۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہیں۔اس میں ملائیشیا، چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...