فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی
فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی پاکستان 197ویں نمبر پرآگیا،ورلڈچیمپئن سپین کی پہلی پوزیشن برقرار
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ مینز ٹیم رینکنگ میں پاکستانی فٹبال ٹیم ایک درجہ ترقی کرگئی۔پاکستان فیفا کی عالمی رینکنگ میں 197ویں نمبر پر آگیا جب کہ ورلڈ چیمپئن سپین کی فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ارجنٹائن دوسری، فرانس تیسری اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ادھر پرتگال 2 درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا، برازیل ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر اور مراکش بھی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔سوئٹزرلینڈ 2 درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگیا جب کہ جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں نمبر پر موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments