پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان کو متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کے خلاف جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی سہ فریقی سیریز کیلئے امریکی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
2018 انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے کے بعد یہ حسن خان کا پہلا بین الاقوامی موقع ہوگا، اس ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان بھی شامل تھے جو بعد میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلے ۔کراچی میں پیدا ہونے والے حسن خان نے 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ پی ایس ایل سے کرکٹ میں قدم رکھا، بعد ازاں امریکا منتقل ہوگئے اور وہاں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے بل بوتے پر امریکا کے قومی سکواڈ میں جگہ بنالی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments