دھنن جایا ڈی سلوا نے سری لنکا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑدی

دھنن جایا ڈی سلوا نے سری لنکا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑدی

سلیکشن کمیٹی کو خط لکھ کر کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا:سری لنکا کرکٹ میر ی رائے میں قیادت کی ذمہ داری اب اگلی نسل کو منتقل ہونی چاہئے :ڈی سلوا

کولمبو (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دھنن جایا ڈی سلوا نے فوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دھنن جایا ڈی سلوا نے سلیکشن کمیٹی کو خط لکھ کر کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں قیادت کی ذمہ داری اب اگلی نسل کو منتقل ہونی چاہئے ۔انہوں نے کپتانی سے دستبرداری کے باوجود بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے ۔سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے دھنن جایا ڈی سلوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ ان کے مستقبل کے کیریئر کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہے اور بطور کھلاڑی ان کی خدمات کا منتظر ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا میچ 9 نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اور 17 نومبر کو دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم لاہو رمیں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...