ڈبلیو15ورلڈٹینس ویمنز،آسٹرڈ سیروٹ سنگلز ٹائٹل کی فاتح

ڈبلیو15ورلڈٹینس ویمنز،آسٹرڈ سیروٹ سنگلز ٹائٹل کی فاتح

فرنچ پلیئر نے فائنل میں تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ کو 7-5اور7-5 سے ہرایا ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل آسٹرڈ سیروٹ اور میکسیکو کی سباستیانی لیون نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے ڈبلیو 15ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرزچیمپئن شپ کا سنگلزٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹرڈ سیروٹ نے تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ کو 7-5اور7-5 سے شکست دے کر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے میکسیکو کی سباستیانی لیون کیساتھ مل ویمنز ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ،فاتح جوڑی نے جنوبی کوریا کی جیونگ مون اور تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ کو7-5،2-6اور10-5 سے شکست دی ۔ایونٹ کے پہلے مرحلے میں فرانس ،چین ،روس ،ڈنمارک ،جنوبی افریقہ ،نیدرلینڈز ،جنوبی کوریا ،جاپان ،جرمنی اور جمہوریہ چیک سمیت 17 ممالک سے 30سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...