پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ محمدایان نے انڈر12،انڈر 14اورانڈر16ٹائٹلز جیت لئے

پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ  محمدایان نے انڈر12،انڈر  14اورانڈر16ٹائٹلز جیت لئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں محمد ایان نے بوائز انڈر 12، انڈر14اور انڈر16کیٹیگریز میں تینوں ٹائٹل(ٹرپل کراؤن)اپنے نام کرلئے ۔

بوائز انڈر 18 کا ٹائٹل امیر مزاری نے جیتا جبکہ گرلز انڈر18 میں بسمل ضیا فاتح رہیں۔ گرلز ڈبلز کا ٹائٹل بسمل ضیا اور خدیجہ خلیل کی جوڑی نے اپنے نام کیا، سینئرز 55 پلس ڈبلز میں رشید ملک اور عارف فیروز کی جوڑی کامیاب رہی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...