بابر کی بیٹنگ تکنیک خراب ،محمدیوسف نے سوال اٹھادئیے

بابر کی بیٹنگ تکنیک خراب ،محمدیوسف نے سوال اٹھادئیے

شاٹ کھیلتے بائیں کندھے کو گیند کی لائن میں رکھنے کی بجائے دایاں کندھا کھلا رکھتے ہیں بابر اعظم کے پراعتماد اور دلکش بیٹنگ انداز کی واپسی کا انتظار ہے :سابق کپتان

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے ۔سابق کپتان محمد یوسف کے مطابق وہ شاٹ کھیلتے وقت اپنے بائیں کندھے کو گیند کی لائن میں رکھنے کی بجائے دایاں کندھا کھلا رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں گیند کی لائن اور سوئنگ سمجھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بابر جیسے معیاری کھلاڑی کیلئے افسوس ناک ہے کیونکہ ماضی میں وہ ایسی گیندوں پر باآسانی ایکسٹرا کور کی جانب خوبصورت شاٹس کھیل دیا کردیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے اسی پراعتماد اور دلکش بیٹنگ انداز کی واپسی کا انتظار ہے جس نے انہیں عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام دلایا تھا۔بابر اعظم ان دنوں خراب کارکردگی کے باعث تنقید کی زد میں ہیں اور سہ ملکی سیریز کے 3 میچز میں 45، 34 اور 10 رنز بنا سکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...