کینیڈا کپ سکواش، نور زمان، عشب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کینیڈا کپ سکواش، نور زمان، عشب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اوٹاوا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نور زمان اور عشب عرفان کینیڈا کپ سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

نور زمان نے دوسرے راؤنڈ میں کولمبیا کے میٹیاس نوڈسن کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔نور زمان نے میچ 14-12، 11-7، 9-11 اور 11-1 سے جیتا، مقابلہ 46 منٹ جاری رہا۔عشب عرفان نے دوسرے راؤنڈ میں کولمبیا کے ساتویں سیڈ میگوئل روڈریگز کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا۔عشب عرفان نے پہلا گیم 2-11 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے تینوں گیمز 11-8، 11-6 اور 11-8 سے جیت لیے ۔عشب عرفان نے 65 منٹ میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ٹورنٹو میں جاری ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 14 ہزار 500 ڈالرز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...