انگلینڈ کوپہلی جیت مل گئی ،سری لنکا کو 55رنز سے مات
سہ ملکی سیریز کے لیگ میچ میں انگلینڈ کے 5وکٹوں پر386رنز،ڈکٹ کی سنچری سری لنکا کی ٹیم 45.1اوورز میں 331رنزبنا کر آل آؤٹ ہوگئی،ڈاسن کے 4شکار
لاہور (سپورٹس ڈیسک )سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کرایونٹ میں پہلی جیت حاصل کرلی ۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے ۔یہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بنایا جانے والے سب سے بڑا ون ڈے سکور ہے ،پاکستان نے 2025 میں زمبابوبے کیخلاف 375 رنز بنائے تھے ۔ا نگلش اوپنرز نے 163 رنز کی شراکت بنائی ، ٹام بینٹن 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،بین ڈکٹ نے 167رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی ۔سری لنکا کی پوری ٹیم 45.1اوور میں 331رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،کوشال مینڈس 89 رنز بناکر پویلین لوٹے ، پون رتنائیکے 118 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔لیام ڈاسن نے چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔سنچری میکر انگلش بیٹر بین ڈکٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments