بیڈمنٹن وٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ،بحریہ کالج نیول اینکریج کیمپس کی پہلی پوزیشن
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)یس رائل ایکس ٹوئن سٹی بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بحریہ کالج نیول اینکریج کیمپس نے 4گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
بیڈمنٹن انڈر15بوائز میں ارسل نے گولڈ جیتا جبکہ انڈر15گرلز میں ماہم گولڈ میڈل کی حق دار قرار پائیں ،انڈر12گرلز میں نجف فہد نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ٹیبل ٹینس انڈر15بوائز میں حیدر شہزاد اورانڈر 15گرلز میں قصہ فاطمہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ مہمان خصوصی ڈی ایس اوراولپنڈی شمس توحید عباسی نے مطاہرسہیل، ندیم ساجد، ملک طاہر، ساجد اعوان، عائشہ شعبان، سویراخان، جویریہ اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments