ثانیہ مرزا کی طرف سے اکیڈمی کی جگہ مسجد کیلئے عطیہ کئے جانے کی تردید
حیدر آباد دکن (سپورٹس ڈیسک )بھارتی سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کیلئے زمین عطیہ کرنے سے متعلق زیرِ گردش دعوؤں کی تردید کر دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ محمد اظہرالدین اور ثانیہ مرزا کی وائرل تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے جبکہ زمین عطیہ کرنے کی خبر بھی جعلی ہے ۔عمران مرزا نے لکھا کہ ثانیہ مرزا کے حوالے سے جھوٹی و گمراہ کن خبر گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، جس کے بارے میں میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ثانیہ کو یہ مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی یا اپنے خاندان کی خریدی ہوئی زمین کو اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کریں، تاہم میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی قائم ہے ، وہاں کوئی مسجد تعمیر نہیں کی جا رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments