میسی اور کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ الیون 2026 کیلئے نامزد

میسی اور کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ الیون 2026 کیلئے نامزد

26 پلیئرز کی فہرست کیلئے 73 ممالک کے 19 ہزار 806 فٹبالرز کی ووٹنگ

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی دنیا کے دو بڑے نام لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر عالمی سطح کے بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔دونوں سپر سٹارز کو 2026 کی فیفا پرو مینز ورلڈ الیون کے لیے نامزد 26 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ نامزد کھلاڑیوں میں ہیری کین، کائیلیان ایمباپے ، ایرلنگ ہالینڈ اور لامین یامال سمیت دیگر معروف فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

اس ایوارڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے فاتحین کا انتخاب صحافیوں یا شائقین کے بجائے خود پروفیشنل فٹبالرز کرتے ہیں۔فیفا پرو کے مطابق رواں سال 73 ممالک سے تعلق رکھنے والے 19 ہزار 806 فٹبالرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ حتمی ٹیم کا اعلان 9 نومبر 2026 کو کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ 4 اگست 2025 سے 19 جولائی 2026 تک لیا گیا ہے ۔حتمی ٹیم میں ایک گول کیپر، تین ڈیفینڈرز، تین مڈفیلڈرز اور تین فارورڈز شامل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...