دوران میچ تصادم، ہسپانوی فٹبالر جان کی بازی ہار گیا

 دوران میچ تصادم، ہسپانوی فٹبالر جان کی بازی ہار گیا

میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)سپین کے دوسرے ڈویژن کے فٹ بال میچ کے دوران گول کیپر سے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ٹینی رائف کے 30 سالہ سٹرائیکر جیسس ڈی میگوئل انتقال کرگئے۔

یہ افسوسناک واقعہ پیر کو ٹینیرائف اور آندورا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پیش آیا، جہاں دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر تھیں اور اضافی وقت کے ساتویں منٹ میں طویل گیند کو روکنے کی کوشش کے دوران آندورا کے گول کیپر جیسز اوونو کا گھٹنہ جیسز ڈی میگوئل کے سر اور سینے سے ٹکرا گیا۔تصادم کے بعد جیسز ڈی میگوئل میدان میں بے ہوش ہوکر گر پڑے ۔ طبی عملے نے فوری انہیں ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے رونے کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔میچ ریفری نے گول کیپر کو براہ راست ریڈ کارڈ دکھایا جبکہ واقعے کی سنگینی کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔ ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیسزڈی میگوئل کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...