قومی انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پْرعزم

قومی انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پْرعزم

بے خوف کرکٹ کھیل کر ٹائٹل کا دفاع کرنا ہمارا ہدف ،ہیڈ کوچ شاہد انور

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔ ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں کو قبل از وقت عمان بھیجنے پر پی سی بی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کو عمان کے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے چار سے پانچ دن ملے، کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور پْرعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے خوف کرکٹ کھیل کر ٹائٹل کا دفاع کرنا ہمارا ہدف ہے، دفاعی چیمپئن ہونا دباؤ نہیں بلکہ اعزاز ہے، سابقہ کامیابی سے اعتماد ملتا ہے ۔شاہد انور نے کہاکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم 6 نومبر کو یو اے ای کے ساتھ میچ سے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی،پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں 8 نومبر کو مدمقابل ہوں گی،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 10 نومبر کو نیپال کے ساتھ کھیلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...