90سالہ معمر شہری نے نیویارک سٹی میراتھون مکمل کر لی
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)امریکا میں 90 سالہ معمر شہری نے نیویارک سٹی میراتھون مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔۔۔
مارٹی گرینوف نے 43 سال کے طویل وقفے کے بعد نیویارک سٹی میراتھون مکمل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عمر محض ایک عدد ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ معمر شہری نے یکم نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی نیویارک میراتھون میں شرکت کی اور 8 گھنٹے 26 منٹ میں 26.2 میل (تقریباً 42کلو میٹر)کا فاصلہ طے کر کے فنش لائن عبور کی۔رپورٹ کے مطابق بزرگ شہری نے میراتھون کے دوران کمر میں شدید کھچا کا سامنا بھی کیا، خصوصا دوڑ کے 18 ویں میل کے قریب ان کی تکلیف بڑھ گئی تھی تاہم اس کے باوجود بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری اپنے بیٹے ، پوتے اور کوچ شان فورچون کی مدد سے سفر جاری رکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments